افغانستان میں دھاکا

کنڑ میں بم دھماکا، پولیس چیف ہلاک، گیارہ افراد زخمی

ویب ڈیسک: کنڑ میں  دھماکے کے نتیجے میں  ایک پولیس سربراہ ہلاک جبکہ گیارہ افراد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  دھماکا افغانستا ن کے صوبے کنڑ کے دارالحکومت اسد آباد میں ہوا، دھماکے میں ضلع شگل کے پولیس چیف کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان

دھماکے کے نتیجے میں ضلع شگل کے پولیس چیف ہلاک اور 11 افراد  زخمی ہو گئے ۔ دوسری جانب کنڑسینٹرل اسپتال کے ڈاکٹر کا کہناہے کہ دھماکے کے 11 زخمی اسپتال لائے گئے ہیں جن میں سے 4طالبان اراکین، 7 شہری شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  چودھری پرویزالہیٰ کی طبیعت ناساز، اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل