سابق کرکٹرشاہدخان آفریدی

قومی ٹیم 2009 کی تاریخ دہراسکتی ہے، شاہد آفریدی

ویب ڈیسک: قومی ٹیم تاریخ دہرا سکتی ہے  ،ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو میں کیا۔ان کا  کہنا تھا17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم 2009 کی طرح چیمپئن بن سکتی ہے ۔پاکستان کی یہ ٹیم میگا ایونٹ میں کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ٹی 20: نیوزی لینڈکا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

شاہد آفریدی نے کہا کہ 12 سال قبل پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے تب بھی پوری قوم میں مایوسی تھی۔انہوں نے کہا کہ 2009 میں بھی تین ماہ بعد ورلڈ کپ ہوا تو اس وقت پاکستان ٹیم ہی تھی جس نے قوم کو ٹائٹل جیت کر خوشی کا موقع فراہم کیا، ٹیم میں وہی اسپرٹ نظر آرہی ہے، حالات بھی پہلے سے زیادہ مختلف نہیں ہے۔انہیں امید ہے کہ یو اے ای میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھلاڑی 2009 کی تاریخ دہرائیں گے۔

مزید پڑھیں:  کپتان بابراعظم عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

سابق کپتان نے کہا کہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ میں بھارت سمیت کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔