آصف زرداری کی تنقید

اگلی باری پیپلز پارٹی کی ہو گی، آصف زرداری

ویب ڈیسک: عدالت سے واپسی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا اگلی باری پیپلز پارٹی کی ہو گی۔

صحافی نے سوال کیا کہ اگلی باری کس کی دیکھ رہے ہیں؟ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی۔ احتساب سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہا کہ احتساب کا عمل اس وقت تک چلتا رہے گا جب تک معیشت مزید نیچے نہیں آجاتی۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم
مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کے تمام ٹَیسٹ کلیئر، رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال

آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا پہلے دن سے موقف ہے کہ یہ نا اہل ہیں حکومت نیب آرڈیننس اپنی دفاع کے لیے لائی ہے جو پہلے ہی سپریم کور ٹ میں چیلنج ہوچکا ہے۔