پی آئی اے فلائٹ معطل

طالبان کا غیر مناسب رویہ، پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کی قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے افغان حکام کے غیر مناسب رویے کے باعث اسلام آباد سے کابل کے لئے فلائٹ آپریشن غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان کے سخت سلوک کے باعث آج سے کابل کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت ٹراسپورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایئرلائنز ٹکٹوں کو اسی قیمت پر لایا جائے جو اسلامی امارات کی فتح سے پہلے تھی۔

واضح رہے کہ افغان سول ایوی ایشن اتھارٹی ( اے سی سی اے) کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ائیر لائنز ٹکٹ کی قیمتیں پہلے والے ریٹ پر رکھیں، بصورت دیگر ان کا آپریشن بند کر دیا جائے گا۔