پینڈا

بنوں کا خاص روائتی پینڈا (ثوبت)

ویب ڈیسک: پینڈا ایک روایتی ڈِش ہے جسے ثوبت بھی کہا جاتا ہے۔ ثوبت ایک ایسا خوش ذائقہ کھانا ہے کہ جو گوشت ملے شوربے میں روٹیوں کے ٹکڑوں کو بھگو کر بنایا جاتا ہے۔

ثوبت ڈیرہ غازی خان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں مقبول عام ہے اس لذیذ ڈش کو پشتو میں ”پینڈا“، سرائیکی میں ”ثوبت“ اور عربی میں ”ثرید“ کہا جاتا ہے۔

ثوبت نہ صرف ڈیرہ غازی خان و ڈیرہ اسماعیل خان شہر کی روایتی اور علاقائی ڈش ہے بلکہ ان شہروں کی پہچان ہے، جو بڑے بڑے تھالوں (برتنوں) میں سجا کر مہمانوں کو پیش کی جاتی ہے۔

پینڈا (ثوبت) بنانے کیلئے درکار اجزاء:

  • مرغ دیسی
  • ایک پاؤ پیاز
  • آدھا کلو گھی
  • آدھا کلو ٹماٹر
  • ایک چوٹانک ادرک
  • ایک چوٹانک لہسن
  • مکس پینڈا مصالحہ 1/2 چوٹانک
  • ڈیڑھ جگ پانی
  • نمک حسب ضرورت
  • 20 عدد روٹیاں

ثوبت بنانے کی ترکیب:

  1. بنوں وال پینڈا بنانے کے لئے سب سے پہلے گھی میں پیاز کو ابالنا ہوگا
  2. ۔جب پیاز کا رنگ پیلا پڑ جائے تو مرغ کا گوشت ڈال دیں
  3. تین سے 4 بار دیگچی میں پڑے گوشت کو بڑے چمچ کے ساتھ پلٹ کرپکائیں
  4. اس کے بعد ٹماٹر ادرک اور لہسن کی چٹنی بنا کر ڈال دیں
  5. جب ٹماٹر اور ادرک وغیرہ اچھی طرح گل جائے تو ڈیڑھ جگ پانی ڈال دیں جس کے بعد دیگچی پر سر رکھ کر مدہم آگ کے ساتھ ابال دیں
  6. تقریبا پندرہ منٹ تک مزید ابالیں اس دوران احتیاط کرتے ہوئے دیگچی دیکھی جا سکتی ہے جس کے بعد پینڈا سالن تیار اور روٹی تال میں ٹکڑے کر کے ڈال دیں
  7. بنوں وال پینڈا تیار ہوگیا جو آٹھ سے دس بندے کھا سکیں گے