ڈبلیو ایس ایس پی

ڈبلیو ایس ایس پی کا جامعہ پشاور میں آرٹ مقابلے کا اہتمام

پشاور :واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے پر آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ جامعہ پشاور میں آرٹ مقابلے کا اہتمام کیا جس میں بی ایس کے طلبا وطالبات نے حصہ لیا۔

طلبہ نے ہاتھ دھونے کی اہمیت، پانی کے بہتر استعمال اور صفائی سے متعلق پینٹنگز بنائیں، آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن فریدہ رشید اور ایونٹ کوآرڈی نیٹر آفشین زمان نے ججز کے فرائض انجام دیئے۔

مقابلے کا اہتمام یونیسف کمیونٹی امپاورمنٹ پراجیکٹ اور آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ جامعہ پشاور کے تعاون سے کیا گیا تھا۔مقابلے میں انعم نے پہلی، عباس دوسری اور ماہ رخ مثمر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ڈبلیو ایس ایس پی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن اور سٹیزن لیزان کمیٹی کے چیئرمین خورشید خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر حسن ناصر، پوزیشن لینے والے طلبہ اور شرکا میں اسناد تقسیم کیں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں آج سے موسلادھار بارشوں کا نیا شروع ہونے کا امکان

چیف ایگزیکٹونیکہا کہ صحت وتندرستی میں ہاتھوں کی صفائی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، روزمرہ امور کی انجام دہی، کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونے سے بہت سے بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

طلبہ ہاتھ دھونے کی اہمیت کا پیغام عام کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ضرورت اس امر کی اساتذہ، طلبہ اور خدمات فراہم کرنے ادارے ساتھ ملکر لوگوں میں ہاتھ دھونے کی اہمیت بارے شعور اجاگر کرے۔

انہوں نے طلبہ کی بنائی پینٹنگز کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ ملک وقوم کا مستقبل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

ان کی صحیح سمت میں رہنمائی اساتذہ اور معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے جبکہ طلبہ کو بھی اپنی صلاحیتوں کا موثر استعمال کرتے ہوئے تعلیم کے ساتھ ساتھ صفائی وپانی کی اہمیت سے متعلق دوسروں کو پیغام دینا ہوگا۔

دن کی مناسبت سے صاحبزادہ پبلک ہائی سکول ہزار خوانی، گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر ون وزیر باغ یکہ توت، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نوتھیہ قدیم اور سینٹ جانز سکول چراغ آباد شاہین مسلم ٹائون میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں ڈبلیو ایس ایس پی کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ افسران نے طلبہ کو ہاتھ دھونے کے فوائد سے متعلق لیکچرز دیئے۔