مسجد میں دھماکا

قندھار: مسجد میں خون کی ہولی، 32افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (کابل)افغانستان کےجنوبی شہرقندھارکی مسجد میں نمازجمعہ کےدوران دھماکاہواہےجس کے نتیجے میں 32 افراد جاں بحق جبکہ 45 زخمی ہو گئے۔

افغان وزارت داخلہ کےترجمان قاری سعید خوستی نےکہاکہ حکام دھماکےکی تفصیلات اکٹھاکررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  رعایت ختم، گیس صارفین کیلئَے یکساں ریٹ مقرر

مقامی صوبائی کونسل کےایک سابق رکن نعمت اللہ وفانےبتایاہےکہ مسجد میں ہونےوالےدھماکےمیں بھاری جانی نقصان ہواتاہم فوری طورپرکوئی تفصیلات نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدالتی امور میں مداخلت،6ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

یاد رہےگزشتہ جمعے کوبھی شمالی شہرقندوزمیں ایک مسجد میں بم دھماکےمیں متعدد افرادہلاک ہوئے۔قندوزدھماکےکی ذمہ داری داعش نےقبول کی تھی۔