ویب ڈیسک(پشاور) پشاورکی فیملی کورٹس میں طلاق کیلئےدائردرخواستوں کی تعداد 10ہزار سے تجاوزکرگئی جس میں گزشتہ برس کی نسبت 25فیصد اضافہ دیکھنےمیں آیاہے۔
مشرق ٹی وی کےپروگرام سنٹر پوائنٹ میں گفتگو کرتےہوئےایڈوکیٹ پشاور ہائی کورٹ ایلم گل نے بتایا کہ ماضی میں بھی طلاق کیلئےکیسزآتےتھےتاہم کورونالاک ڈائون کےدوران میاں بیوی کےدرمیان پیداہونےوالی چپقلش اوربدمزگی اب طلاق تک پہنچ گئی ہےجسکےباعث فیملی کورٹس میں کیسزمیں اضافہ دیکھنےمیں آیاہے۔
انہوں نےبتایاکہ اس وقت فیملی کورٹس میں 10ہزارسےزائدکیسززیرسماعت ہیں اوریہ کیسزشہری علاقوں سمیت دیہی علاقوں سےبھی دائرکئےگئےہیں۔
ایلم گل نےبتایاکہ تین بچوں کی مائیں بھی گھریلو حالات سے تنگ آکرطلاق کیلئےعدالت کادروازہ کھٹکھٹاتی ہیں جوانتہائی افسوس ناک ہےپشاورمیں لاک ڈائون کےباعث بےروزگارہونےوالےمردوں اورگھروں تک ان کےمحدود ہونے کی وجہ سے مسائل بڑھےہیں جس میں شادی شدہ جوڑوں کےمابین اختلافات شدید ہوگئےہیں۔
ایلم گل نےبتایاکہ اس وقت فیملی کورٹس میں کیسز کابوجھ بہت زیادہ ہے ۔