قومی کرکٹ ٹیم

قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی 2021میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی۔

بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم کھلاڑی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے  دبئی پہنچے، جہاں پر کرکٹرز، پی سی بی آفیشلز اور فیملی ممبران کے کورونا ٹیسٹ ہوئے، نتائج موصول ہونے تک سکواڈ ایک روز قرنطینہ میں گزارے گا۔ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پاکستان ٹیم ٹریننگ کا باقاعہد آغاز کرے گی۔ پاکستان ٹیم 18 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز اور 20 اکتوبر کو جنوبی افریقا کیخلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کااجلاس،امن و امان برقراررکھنے کیلئےاہم فیصلے

آئی سی سی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان کا پہلا ٹاکرا 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد