کاروباری مراکز کھل گئے

کاروباری مراکز پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی

 ویب ڈیسک: ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی اور جاری ویکسی نیشن مہم کے تناظر میں کاروباری مراکز پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں اضلاع کی مکمل ویکسی نیشن کی سطح کے تناسب میں ملک میں بیماری کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کورونا کےکم پھیلاؤ اور ویکسی نیشن مہم کےتناظر میں ایک ‏دن کی لازمی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،وفاقی وزیر قانون

ای سی او سی کے مطابق شادی کی ان ڈور تقریبات میں 300 جبکہ آوٴٹ ڈور تقریبات میں 400 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی، اسی طرح سینما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ، شیخ الحدیث مولوی محمد عمر جان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

این سی او سی کا کہنا ہے کہ عوام کو ویکسینیشن کے عمل کو قومی فریضے کے طور پر اپنانا ہو گا، نئے ایس او پیز کا نفاذ 16 سے 31 اکتوبر ‏تک جاری رہے گا اور 28 اکتوبر کو این سی اوسی اجلاس میں موجودہ ایس او پیز پر نظرثانی کی جائےگی