xshaikh rasheed.jpg.pagespeed.ic .wFFLHx9Yfc

تاحکم ثانی مسافرٹرینیں بندرہیں گی-شیخ رشید

اسلام آ باد:وزیرریلوے شیخ رشیدنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تاحکم ثانی مسافرٹرینیں بندرہیں گی،انہوںنے کہا کہ کوئی کرفیونہیں لگناچاہیے،احتیاط کرنیوالے قوم کی خدمت کررہے ہیں،پاکستان میں ایسے خطرناک حالات نہیں ہیں جیسے اسپین،امریکااوراٹلی میں ہیں،وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ پرائیویٹ انڈسٹریزبھی دوسیتین روزمیں کھل جائیں گی،آئندہ 15روزانتہائی اہم ہیں،اگرآئندہ15 روزمیں کورونامزیدنہیں پھیلا تووبادم توڑ دیگی،وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ابھی اتنے خطرناک حالات نہیں جو اٹلی ، اسپین یا امریکا میں ہیں، احساس پروگرام میں مستحقین کوکتنی رقم ملے گی، کل فیصلہ کیاجائیگا،شیخ رشیدنے مزید کہا کہ یہ 15 دن اہم ہے اگر کورونا زیادہ نہیں پھیلتا تو وبادم توڑ دے گی ، فریٹ ٹرینیں چلتی رہیں گی تاکہ غذائی اشیا کی سپلائی متاثر نہ ہو،ملک میں ساری فیکٹریاں چل رہیں۔

مزید پڑھیں:  موجودہ نااہل حکمران عوام پر صرف ظلم ہی ڈھائے جا رہے ہیں، مزمل اسلم