635196 1752173 fawad chaudhry akhbar

ایک مہینے تک پاکستان کے تیار کردہ وینٹیلیٹرز اور کورونا ٹیسٹنگ کٹس استعمال کیلئے دستیاب ہوجائینگی، فواد چوہدری

اسلام آباد:ایک مہینے تک پاکستان کے تیار کردہ وینٹیلیٹرز اور کورونا ٹیسٹنگ کٹس استعمال کے لیئے دستیاب ہوجائینگی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی زیر صدارت کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹیلیٹرز کی ہنگامی بنیادوں پر تیاری کے حوالے سے اجلاس۔اجلاس میں ریکٹر NUST، سی ای او DRAP، اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے نمائندوں کی بھی شرکت۔تیار ہونے والے وینٹیلیٹرز اور کورونا ٹیسٹنگ کٹس FDA اور برطانیہ کے طے شدہ معیار کے عین مطابق ہونگے۔اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان کی جانب سے تیار ہونیوالے وینٹیلیٹرز اور کورونا ٹیسٹنگ کٹس بین الاقوامی قیمت سے تین گنا کم قیمت پر دستیاب ہونگے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان کابینہ کی حلف برداری تقریب منسوخ