11 2

خیبر پختونخوا میں سرکاری میٹنگز کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال شروع

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر سرکاری میٹنگز کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا گیا ،کورونا کا پھیلا روکنے کے لیے سرکاری میٹنگز میں معاشرتی دوری سمیت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہے، ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے کے سب سے بڑے ترقیاتی منصوبوں کے فورم پی ڈی ڈبلیو پی کا زوم ویڈیو کانفرنسنگ ایپ کے ذریعے انعقاد کیا گیا ،صوبائی ورکنگ ترقیاتی پارٹی (پی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں 31 ارب روپے لاگت کے منصوبے کلئیر کرکے وفاق کو بھجوا دیے، اجلاس میں سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری خزانہ، محکمہ تعلیم اور صحت کے نمائندوں سمیت چیف اکانومسٹ کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت ہوئے ،ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ورلڈ بنک کے موجودہ جاری منصوبوں سے فنڈ کورونا کی روک تھام کے لیے منتقل اور استعمال کئے جاسکیں گے، اجلاس میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے بنائے جانے والے قرنطینہ سینٹرز کے کچرے کو تلف کرنے کے لیے بھی حکمت عملی پر غور کیا گیا،ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت ویڈیو لنک کے lذریعے میٹینگز کے انعقاد سمیت ٹیکنالوجی کا استعمال بروئے کار لارہی ہے

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت عوام کو صحت کارڈ جیسا منصوبہ نہ دے سکی، بیرسٹر سیف