Dr Sania Nishtar 1280x720 1

وفاقی حکومت مخیر حضرات کے عطیات مستحقین تک پہنچانے میں معاونت کو تیارہے -ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد:وفاقی حکومت مخیر حضرات کے عطیات مستحقین تک پہنچانے میں معاونت کو تیارہے ،معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم کے اعلان پر عمل درآمد شروع کر دیا،ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس راشن ڈونیشن کوآرڈینیشن پلیٹ فارم کل سے آن لائن دستیاب کرنے کا اعلان کردیا ،ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس راشن کوآرڈینیشن پلیٹ فارم تک رسائی فیس بک کے ذریعے کی جا سکے گی،عطیات اور خیرات دینے کے خواہشمند لوگ اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ راشن کے عطیات کے لئے احساس راشن ڈسٹری بیوشن پلیٹ فارم میں رجسٹریشن کرائیں، مخیر حضرات کو رجسٹریشن کے بعد ضرورت مندوں کی فہرست دستیاب ہوگی ۔

مزید پڑھیں:  یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ