Mian Nawaz Sharif

نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس منظر عام پر آگئی

لاہور: نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس منظر عام پر آگئی ، ڈاکٹرز نے نواز شریف کو کرونا وائرس سے بچنے کیلیے آئسولیشں اختیار کرنے کی ہدایت کی ، میڈیکل رپورٹ کے مطابقنواز شریف مختلف بیماریوں مبتلا ہیں ،نواز شریف پر کرونا وائرس زیادہ جلدی اثرانداز ہو سکتا ہے . نواز شریف کی صحت تاحال خراب ہے ۔ نواز شریف کے دل کو خون پہنچانے والی شریانیں مکمل فعال نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف نے سوئیٹزرلینڈ کے کچھ ڈاکٹرز کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔ نواز شریف نے اسی ماہ چیک اپ کے لیے جانا تھا، کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے نہیں جا سکے۔ نواز شریف شوگر ، گردوں سمیت دیگربیماریوں میں مبتلا ہیں۔ نواز شریف بہتر علاج کے لیے برطانیہ میں ہی رہیں۔ڈاکٹرز کی ہدایت نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پانچ صفحات پر مشتمل ہے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، امریکی پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا