4e9ebdfe c54c 47c7 996a 8a7963c5a85c

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، بعض وزرا اجلاس میں، کئی ویڈیو لینک کے ذریعے شریک ہوں گے ،وفاقی کابینہ4 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی ،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،لاک ڈاون کی صورتحال، خوراک اور ضروری استعمال کی اشیا کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا جائیگا ، وفاقی کو معاشی کا پہیہ چلانے عالمی صورتحال، عوامی ریلیف پیکجزپر بریفنگ دی جائے گی ،کابینہ کو توانائی ڈویژن کی جانب سے بجلی اور گیس پر بریفنگ دی جائے گی ،وفاقی کابینہ 12 مارچ کو کابینہ کی نمٹائے گئے ،قانونی کیسز کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ،وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مارچ کے ہونے والے فیصلوں کی توثیق کرے گی ،اجلاس میں انٹرنیشنل لیبر کانفرنس کی پروپوزلز، قوائد اور قوانین کا جائزہ لیا جائے گا،کابینہ اجلاس میں تعمیراتی شعبے کو آپریشنل کرنے اورمراعات دینے کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 9 نکاتی ایجنڈا تیار