thailand 5120x2880 5k 4k wallpaper 8k pattaya beach ocean mountains 452

پولیس نے اہلکاروں کی خاطر قرنطینہ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا

پشاور: قرنطینہ سنٹر لنڈی یرغجوی پولیس پوسٹ میں قائم کیا جائے گا، ابتدائی طور پر دس کمروں پر مشتمل سنٹر میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ایس ایس پی آپریشنز نے اس ضمن میں متعلقہ پولیس پوسٹ کا دورہ کیا، انہوں نے بلڈنگ سمیت تمام امور کا بغور جائزہ لیا، ایس ایس پی آپریشنز نے ایس پی سٹی کو قرنطینہ سنٹر کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔
اور کہا کہ پولیس اہلکاروں میں کرونا وائرس کی ممکنہ منتقلی کی خاطر قرنطینہ قائم کیا جا رہا ہے۔ قرنطینہ کا قیام احتیاطی طور پر عمل میں لایا جا رہا ہے۔قرنطینہ میں پولیس اہلکاروں کو رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری