Firdos

کابینہ اجلاس میں چاروں صوبوں میں گڈزٹرانسپورٹ کھولنےکافیصلہ ہوا- ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: کابینہ اجلاس کے بعد ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پریس بریفنگ،ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں6نکاتی ایجنڈےپربات ہوئی، وزیراعظم نےکوروناسےمتعلق موجودہ صورتحال پرکابینہ کواعتمادمیں لیا.

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوروناسے25افرادانتقال کرگئےہیں،پاکستان میں ابھی تک 1865کوروناکیسزرجسٹرڈہوئےہیں.58افرادکوروناوائرس سےصحت یاب ہوچکےہیں.پاکستان میں33فیصدکوروناکیسزمقامی منتقلی کےہیں.کورونامتاثرین میں49فیصدافرادایران سےآئے ہیں. ملک میں18فیصدکیسزدیگرممالک سےآئےہیں.

مزید پڑھیں:  نوڈیرو ہاؤس صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں چاروں صوبوں میں گڈزٹرانسپورٹ کھولنےکافیصلہ ہوا ہے.
سندھ میں لاک ڈاوَن کی وجہ سےگڈزٹرانسپورٹ کومسائل کاسامناہے.کابینہ نےباقاعدہ طورپرسکوک بانڈزکی منظوری دی،سکوک بانڈزتین سال کیلئےجاری کیےجارہےہیں،سکوک بانڈزاسلامک بینکاری کی طرف اہم قدم ہے.

مزید پڑھیں:  پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں لیتھیم ذخائر کی نیلامی پر تحفظات کا اظہار

وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ فوڈسپلائی بلاتعطل جاری رکھی جائے،کابینہ اجلاس میں ای سی سی فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
انہوں نے کہا احساس پروگرام کےتحت ایک کروڑ20لاکھ افرادکوکیش ٹرانسفرکےبارےمیں بریفنگ دی گئی.15بین الاقوامی پروٹوکول کنونشن کی منظوری دی گئی.ڈاکٹرثانیہ نشترنےشفاف طریقےسے12ہزارروپےکیش ٹرانسفربارےبریف کیا.بائیومیٹرک کےذریعےکیش ٹرانسفرہونےجارہاہے. اپوزیشن اپنی تجاویزدے،عملدرآمدکریں گے۔