Ajmal Wazir 1024 1

کورونا کے حوالے سے اچھے خبریں آنا شروع ہوگئی ہے۔مشیر اطلاعات اجمل وزیر

پشاور: مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ مزید 10 افراد کی رپورٹ نیگٹیو آنے کے بعد گھروں کو روانہ کیا گیا ہے، درازندہ میں کورانٹین 15 افراد میں سے 8 افراد کے رپورٹ نیگٹیو آئے ہیں انکو کورنٹین سے گھروں کو روانہ کیا گیا۔ پولیس ہسپتال میں بھی دو مریضوں کا رزلٹ نیگٹیو آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حیات اباد میں مدت پورے ہونے کے بعد کورنٹین کیا گیا سٹریٹ بھی کھول دیا گیا ہے۔ حیات اباد میں 80 گھرانوں پر مشتمل سٹریٹ کورانٹین کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں کورونا ٹیسٹنگ کا استعداد بڑھانے سمیت کوہاٹ اور سوات میں بھی ٹیسٹنگ لیبارٹریاں قائم کی جارہی ہے،
انہوں نے کہا کہ آج وزیراعلی ہاوس میں وزیر اعلی محمود خان کی زیرصدارت کورونا کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کورکمانڈر پشاور، آئی جی اور وزیر صحت سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا سے نمٹنے کے حوالے سے وزیر اعلی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، کورونا کے خاتمے کے لئے کئے گئے اقدامات پر تسلی کا اظہار کیا گیا، کورونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی سامان کے 3 کنٹینر مختلف اضلاع کو روانہ کئے گئے ہیں،مزید حفاظتی سامان بھی اضلاع کو پہنچایا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا قرعہ صاحبزادہ حامد رضا کے نام نکل آیا
مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 1100 روپے کا اضافہ

انہوں نے کہا کہ صوبے میں اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور مقررہ قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، کل میں نے خود پشاور کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا
پشاور:صوبے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے پنجاب سے آٹے کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کو بلکل برداشت نہیں کیا جائیگا ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔