pakarmy jobs

آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا ریلیف فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ دینےکااعلان

راولپنڈی :آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل کمانڈ اتھارٹی اور اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن بھی کرونا کیخلاف جنگ میں شریک،این سی اے،ایس پی ڈی انجنیئرز اور عملے کا کرونا ریلیف فنڈ میں تنخواہیں دینے کا اعلان.

آئی ایس پی آر کے مطابق سینئرافسران 3 دن کی،جونیئرافسر2 دن اور دیگر ملازمین ایک دن کی تنخواہ دیں گے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈمیں دینے کا اعلان. جبکے آرمی چیف پہلے ہی ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کرچکے ہیں. بریگیڈیئر سے لے کر لیفٹیننٹ جنرل کے افسران 3 دن کی تنخواہ دے چکے ہیں. کرنل تک کے افسران 2 دن کی تنخواہ، جوانوں کی ایک دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فورسز کا پشین میں آپریشن، 3دہشت گرد مارے گئے