whatsapp new features 800x450 1

انتظار ختم! واٹس ایپ نے پاکستان میں بھی فیچر متعارف کرادیا

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ڈارک موڈ فیچر متعارف کرادیا۔

واٹس ایپ نے گزشتہ برس ہی صارفین کو ڈارک موڈ فیچر متعارف کرانے کی خوش خبری سنائی تھی، جس پر کام جاری تھا البتہ چند تکنیکی وجوہات کی بنا پر ٹیم نے کام روک دیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ نے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ڈارک موڈ فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کرادیا، اس سے قبل آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کے بیٹا ورژن پر بھی ڈارک موڈ تھیم متعارف کرائی جاچکی۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر سے بیک گراؤنڈ سیاہ ہوجائے گا جس سے موبائل کی روشنی (برائٹ نیس) کم ہوگی یوں صارف کے موبائل کی بیٹری زیادہ دیر تک چلے گی۔

اگر آپ اینڈرائیڈ بیٹا ورژن استعمال کرتے ہیں تو اپنے واٹس ایپ پر ڈارک موڈ فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔

فیچر استعمال کرنے کا طریقہ

واٹس ایپ کھولیں، پھر اس کے سیٹنگز والے آپشن میں جائیں۔ سیٹنگز میں جانے کے بعد ’چیٹس‘ کے آپشن پر کلک کریں جہاں تھیم لکھا نظر آئے گا۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

تھیم پر کلک کریں گے تو یہاں آپ کے سامنے تین آپشنز ’سسٹم ڈیفالٹ، لائٹ، ڈارک‘ کے نام سے نظر آئیں گے۔

اگر آپ ڈارک پر کلک کریں گے تو واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر آن ہوجائے گا۔

اگر آپ کو سیاہ واٹس ایپ پسند نہ آئے تو اسی طرح مینیو میں جاکر اسے تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔

اسی طرح ایک آپشن ’سیٹ بائی بیٹری سیور‘ ہے، جو موبائل کے پاور سیونگ کے ساتھ کام کرتا ہے۔