PTI05 03 2020 000186B 1584207357230 1584207369853

ملک میں کورونا وائرس کیسز میں تشویشناک اضافہ

اسلام آباد: کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی تازہ اعدادو شمار جاری کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز میں تشویشناک اضافہ ،پاکستان میں کورونا وائرس کے 49 نئے کیسز سامنے آگئے، ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1914 ہوگئی، کورونا وائرس کیسز میں سندھ ایک بار پھر آگے، سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 676 ہوگئی، پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 652 ہوگئی، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق کے پی کے میں 221، بلوچستان میں 153 اور گلگت بلستان میں 148 کیسز ہوگئے، اسلام آباد میں 58 اور آزاد کشمیر میں چھ کورونا وائرس کیسزسامنے آئے ہیں ،پاکستان میں کورونا سے متاثرہ 58 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ،پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 26 ہوگئی،ملک بھر میں کورونا کے دس مریضوں کی حالت تشویشناک ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع