federal cabinet meeting 1 750x369 2

وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، ذرائع کے مطابق کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہو گا، اجلاس میں کورونا وائرس سے نمنٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا جاے گا،کمیٹی کو مرض کے پھیلاو،علاج معالجہ کی سہولیات پربریفنگ دی جائے گی، صوبائی حکومتوں کمیٹی کو اپنے صوبائی کی صورتحال، ضروریات، اور، انتظامات پر بریفنگ دیں گے ،نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع، مختلف شہروں میں لاک ڈاون میں مزید توسیع یا نرمی سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے، 5 اپریل کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کرنے یا نہ کرنے سے متعلق اہم فیصلے بھی زیر بحث آئیں گے،ترسیلات کی منتقلی کے لئے گڈز ٹرین کو جلد چلانے پر غور ہو گا،انٹرنیشنل بارڈر کو تجارتی امور کے لئے کھولنے سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے، تجارتی امور کے لئے قومی شاہراہوں کو کھولنے کے لئے بھی مشاورت کی جائے گی، تعمیراتی صنعت ، فوڈ فیکٹریز ، ادویات بنانے والے ادارے کھولنے پر مشاورت ہوگی ، زرعی آلات کے نقل و حرکت سے متعلق بھی فیصلہ آج کے اجلاس میں شامل، چیئرمین این ڈی ایم اے ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر آلات کی درآمد سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا