رونالڈو 2

کورونا وائرس سے مالی بحران کے باعث رونالڈو کا 4 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا اعلان

ویب ڈسک : پرتگال کے شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کے فٹبال کلب جووینٹس کے کوچ ماریزیو سری نے اپنے دیگر ساتھیوں کا 4 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رونالڈو اور ان کے دیگر ساتھی 4 ماہ یعنی مارچ، اپریل، مئی اورجون کی تنخواہ نہیں لیں گے۔اس ضمن میں کریسٹیانو رونالڈو اور دیگر لوگ مجموعی طور پر 90 ملین یوروز یعنی 100 کروڑ ڈالرز کا معاوضہ نہیں لیں گے۔جووینٹس کلب کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ‘جووینٹس کلب مشکل وقت میں ایسا کرنے پر کھلاڑیوں اور کوچ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

رواں ماہ جووینٹس کلب کے 3 کھلاڑیوں ڈینیئل روگانی، بلیز ماتیوڈی اور پالو ڈیبالا کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

ڈینیئل رگانی میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے بھی خود کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

انہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں اٹلی کے شہر تورینو میں لیگ کا آخری میچ کھیلا تھا، جس کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑی ڈینیئل رگانی میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی

کرسٹیانو رونالڈو اور ان کے ساتھیوں نے خالی اسٹیڈیم میں بغیر شائقین کے میچ کھیلا تھا۔

واضح رہے کہ اٹلی میں لاک ڈاؤن کرکے تمام کھیلوں اور تقریبات کو بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔

اٹلی، جہاں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، نے 3 ہفتوں کے لیے ملک گیر لاک ڈاون کر رکھا ہے تاہم گزشتہ 3 روز میں وہاں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 5 سے 6 ہزار ہے۔