Screen Shot 2020 04 01 at 7.12.56 PM

حکومت کادوہفتوں کیلئےلاک ڈاؤن جاری رکھنےکافیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اھم فیصلے، اجلاس کے بعد وفاقی وزیراسدعمر کی میڈیا بریفنگ. اسدعمر کا کہنا تھا کہ مشترکہ طورپرفیصلہ ہواکہ یکم سے14اپریل تک موجودہ صورتحال کوجاری رکھاجائیگا.این سی سی میٹنگ میں فیصلہ کریں گے کہ بندشیں کم کی جائیں یابڑھائی جائیں. وہ سروسزاورصنعتیں جوبنیادی ضرورت کی چیزیں بناتی ہیں،کھلی رہیں گی

مزید پڑھیں:  کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پرخودکش حملہ،2 دہشتگرد ہلاک

اسدعمر کا مزید کہنا تھا کہ کھانے پینےکی اشیا،ادویات کی صنعتوں کومکمل طورپرکھلارکھنا بہت ضروری ہے.گڈزٹرانسپورٹ پرکوئی بندش نہیں ہوگی،ایک آدھ شکایات آرہی ہیں.جبکے تمام فریقین نےیقین دہانی کرائی ہےکہ این سی سی کےفیصلے پرعملدرآمدیقینی بنائیں گے.

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 4اپریل کوایک پروازچلےگی،تمام پروازیں ایک ساتھ بحال نہیں کی جائیں گی.جتنےصوبوں کےوفاق سےموثرروابط ہوں گےاتنےبہترطریقےسےمددکرپائیں گے.ماضی میں بیرون ملک سےآنےوالوں کی وجہ سےکوروناپھیلاہے.ہم نےکوروناکوپھیلنےسے روکنا ہے.اسدعمر کا مزید کہنا تھا کہوزیراعظم نےتعمیراتی شعبےکیلئےگائیڈلائنز دینےکی ہدایت کی ہے.