پشاور: کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے صوبائی مشینری مکمل متحرک ہے۔ وزیراعلی محمود خان نے آج خصوصی اجلاس کی صدارت کی ہے۔ کل وزیراعلی خیبرپختونخوا صوبے کے مختلف اضلاع کے دورے شروع کریں گے۔گندم اور اٹے کی سپلائی بلا تعطل جاری ہے، صوبے میں وافر ذخائر موجود ہیں ۔ تمام صوبے میں تمام اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے قرنطینہ مرکز میں 121 لوگ صحت یاب ہوگئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنرز صحت مند بندوں کو ریسکیو کریں گے۔ 121 لوگ کل اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں گے۔ صحتیاب افراد میں خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں کے لوگ ہیں۔ صوبے میں عوام اپنی بساط کے مطابق تعاون کر رہے ہیں۔ صوبائی و وفاقی حکومت کل سے پیکج کے لیے اعلان کریں گے۔
Load/Hide Comments