213563 3594116 updates

ناریل اور زیتون کے تیل میں سے کون سا تیل بہتر ہے؟

ہم زیتون اور ناریل کے تیل کے بے شمار فوائد سنتے ہی آئے ہیں لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ ان دونوں تیل میں سے کون سا تیل زیادہ بہتر ہے؟

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کھانا ایک بہترین تیل میں بنانا اس کی غذائیت بڑھا سکتا ہے، تو اس لیے ہمیں بھی اپنی خوراک کے لیے ایک بہترین تیل کا انتخاب کرنا ہوگا اور یہ ہمیں کافی مشکل لگتا ہے۔ آج ہم آپ کی اس الجھن کو ختم کرنے والے ہیں اور ہم بتائیں گے کہ کون سا تیل استعمال کرنا بہتر ہوگا۔

ناریل کے تیل کی غذائی افادیت

ہم سب سے پہلے آپ کو ناریل کے تیل کی غذائی افادیت کے حوالے سے بتائیں گے، ایک چھوٹے چمچ ناریل کے تیل کی غذائی افادیت جانیے۔

مزید پڑھیں:  بچوں میں اسمارٹ فون کی لت کے متعلق خوفناک انکشاف

کیلوریز: 120

مجموعی چکنائی: 14 گرام

سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ: 13 گرام

مونو سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ: 1 گرام

پولی اَن سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ: 0

کولیسٹرول: 0

زیتون کے تیل کی غذائی افادیت

اب ہم آپ کو زیتون کے تیل کی غذائی افادیت کے حوالے سے بتائیں گے، ایک چھوٹے چمچ زیتون کے تیل کی غذائی افادیت جانیے۔

کیلوریز: 120

مجموعی چکنائی: 14 گرام

سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ: 2 گرام

مونوسیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ: 10 گرام

مزید پڑھیں:  بچوں میں اسمارٹ فون کی لت کے متعلق خوفناک انکشاف

پولی سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ: 1.5 گرام

کولیسٹرول: 0

کون سا تیل زیادہ بہتر؟

متعدد مطالعوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ غذائیت کے اعتبار سے زیتون کا تیل ناریل کے تیل کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے، زیتون کے تیل میں اچھی چکنائی (فیٹ) ہوتی ہے اس میں موجود مونو سیچوریٹڈ فیٹ اور پولی سیچوریٹڈ فیٹس ناریل کے تیل کے مقابلے میں زیادہ اچھے ہوتے ہیں۔

ناریل کے تیل میں موجود سیچوریٹڈ فیٹ کو غذائی اعتبار سے بُری چکنائی تصور کی جاتی ہے اور ماہرینِ طب بھی اسے معتدل مقدار میں استعمال کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔  

کیٹاگری میں : صحت