پی آئی اے کا پہلا 777 جہاز آج چین سے سامان لیکراسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد:پی آئی اے کا پہلا 777 جہاز آج صبح چین سے 14ٹن سامان لیکراسلام آباد پہنچ گیا۔سامان میں 100 تھرمل سکینر اور دوسرا ذاتی حفاظتی سامان منگوایا گیا ہے۔ذاتی حفاظتی سامان میں تقریبا9 لاکھ ماسک، 60ہزار حفاظتی عینکیں اور33 سوسے زائد حفاظتی سوٹ ہیں۔ اس کے علاوہ آنے والے سامان میں اڑھائی لاکھ دستانے اور تھرما میٹر اور دوسرے حرارت پیما آلہ جات بھی شامل ہیں۔