4f1b755e 5e46 4bdf 9068 09f474e0becf

کورونا وائرس کے پیش نظر محلہ ہدی کو بند کر دیا گیا

پشاور۔ کورونا وائرس کے پیش نظر محلہ ہدی کو مکمل بند کر دیا گیا ہے ۔ محلہ ہدی کی رہائشی خاتون میں کرونا وائرس کی تصدیق ۔ ایس ایس پی آپریشنز، ڈی سی پشاور اور وزیر اعظم کے مشیر ارباب شہزاد نے متعلقہ علاقے کا مشترکہ دورہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں محلہ ہدی کو لاک ڈان کیا گیا ہے ۔ ایس ایس پی آپریشنز نے اہلکاروں کو حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ ایس ایس پی نے پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق اہل علاقہ میں وائرس پھیلنے کے پیش نظر محلہ کو کوارڈن آف کیا گیا ہے

مزید پڑھیں:  کوشش ہوگی کہ خیبر پختونخوا کو صرف پختونخوا کیا جائے، ایمل ولی