zulmi

ہائر اور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے دو لاکھ ماسک اور ایک کروڑ روپے کا چیک وزیر اعظم کو پیش

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی ملاقات، ہائر پاکستان کی جانب سے دو لاکھ ماسک اور کورونا ریلیف فنڈ کے لیے زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا چیک وزیر اعظم کو پیش کیا۔

مزید پڑھیں:  اقتدار کے نشے میں‌دھت مودی کی انتخابی مہم، تمام قواعد بالائَے طاق رکھ دیئے

چیئرمین پشاور زلمی کی وزیر اعظم کو بریفنگ دہتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے ایک چارٹر طیارہ کورونا سے متعلقہ میڈیکل آلات لے کر پاکستان پہنچے گا ،وزیر اعظم نے ہائر اور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے عطیات اور خدمت کے جذبے کو سراہا.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ