637285 4136975 ik meeting akhbar

ہمارا مقابلہ کورونا سے ہی نہیں ، غربت اور بے روزگاری سے بھی ہے- وزیرِ اعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورنا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس، اجلاس میں وزیر برائے اقتصادی امور محمد حماد اظہر، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفراللہ مرزا، معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹنٹ جنرل محمد افضل، وزیرِ اعظم کے فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر فیصل سلطان و دیگر سینئر افسران شریک.

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفراللہ مرزا نے وزیرِ اعظم کو ملک میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا. ڈاکٹر ظفراللہ مرزا کا کہنا تھا کہ قرنطینہ میں80 فیصدمریضوں کی رپورٹ منفی آئی، ایک ہزار16افرادمختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکے ایک ہزار16میں سے 9افرادکی حالت تشویشناک ہے. کورونا وائرس کے 107مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،پاکستان میں کورونا وائرس سے 31اموات ہوچکی ہیں جبکے پاکستان میں کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد2ہزار291 ہے ڈاکٹر ظفراللہ مرزا کی بریفنگ.

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق

اسد عمر نے کورونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں معاشی وانتظامی اقدامات سے آگاہ کیا، اسد عمر کی صوبہ سندھ سے بلوچستان اور پنجاب کو گندم کی بلاتعطل ترسیل پر بریفنگ دی.

چیئرمین این ڈی ایم اے کی کورونا کی تشخیص کیلئے کیے جانے والے اقدامات کی صورتحال پر بریفنگ.

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر فیصلہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا. ہمارا مقابلہ کورونا سے ہی نہیں ، غربت اور بے روزگاری سے بھی ہے.پاکستان میں حالات دنیا سے مختلف ہیں.

مزید پڑھیں:  خضدار، تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 21 زخمی

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وبا کی روک تھام سے متعلق مختلف ملکوں میں کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا.درست ڈیٹاکی فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،موجودہ صورتحال میں درست اور حقائق پر مبنی ڈیٹا کی دستیابی اہمیت کی حامل ہے.

اس دوران فیصلہ ہوا کہ مختلف شعبوں سے متعلق اپنی سفارشات مرتب کرکے قومی رابطہ کمیٹی کے سامنے پیش کریگی. سفارشات کی روشنی میں کمیٹی مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کرے گی.