images 2

مرغی کی اونچی اڑان، قیمت فی کلو 198روپے تک پہنچ گئی

پشاور (وقائع نگار)جہاں آئے روز سبزیوں پھلوں کی قیمتوں نے شہریوں کے ہوش اڑائے ہیں وہیں گوشت اور مرغی کی قیمتوں کو بھی پر لگے ہیں مارکیٹ میں مرغی کی قیمتیں مستحکم نہیں رہیں آئے روز کے اضافہ سے شہری بھی پریشان ہیں شہر میں مرغی کی قیمت فی کلو 198روپے تک پہنچ گئی چند دن قبل قیمت میں استحکام آیا تھا لیکن اب ایک پھر قیمتوں میںبے تحاشہ اضافہ ہو ا ہے شادیوں کے سیزن میں مرغی کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے جسکے ساتھ ہی قیمتوں میں بھی دوبارہ اضافہ ہونا شروع ہو گیا قیمتیں روزانہ بڑھ رہی ہیں مر غی فروشوں کا کہنا ہے کہ قیمتیں پنجاب سے سپلائی کم ہونے کی وجہ سے زیادہ ہوئی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  سیاحت پہلی ترجیح، ایکو ٹوارزم کے فروغ کیلئَے پلان تیار کیا جائے، علی امین گنڈاپور