images 1 1

حیات آباد میں نایاب جرمن اور انگریزی نسل کے کتوں کی نمائش

پشاور(نامہ نگار) حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں جرمن شیفرڈ نسل کے کتوںکے شو کا انعقاد کیا گیا جس میں پشاور سمیت دیگر اضلاع سے شہریوں نے اپنے پالتو کتوں کو نمائش کیلئے پیش کیا جرمن شیفرڈ کے علاوہ دیگر نسلوں کے کتوں کو بھی لایا گیا تھامحکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے ڈاگ شو کا انعقاد کتوں کیلئے کام کرنیوالے نجی تنظیم کے تعاون سے کیا گیا شو میں جرمن شیفرڈ کے علاوہ لیبراڈاگ اور دیگر کئی نسلوں کے کتوں کو لایا گیا تھا شو میں شریک کتوں کو نسل، طور طریقوں اور مالک کے ساتھ تعلق کے اعتبار سے خصوصی نمبر زدئیے گئے اور انکے مالکان کو ٹرافی سے نوازا گیا ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر معصوم شاہ نے اس موقع پر بتایا کہ ڈاگ شو کا انعقاد دراصل شہریوں میں پالتو جانور پالنے کا شوق پیدا کرنا ہے اسی طرح جو شہری کتے پالتے ہیں ان میں اکثر و بیشتر ان کی دیکھ بھال کے بنیادی اصول سے ناواقف ہوتے ہیں ڈاگ شو میں نمائش کے علاوہ کتوں کی دیکھ بھال کے طریقے بھی مالکان کو بتائے گئے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں تیز بارشیں، 32 افراد جاں بحق، 41 زخمی ، 160 گھر زمین بوس