1 4

گھنٹہ گھر بازار میں خیرات مانگنے والی خواتین سے ٹریفک نظام متاثر

پشاور( صابر شاہ ہوتی ) پشاور کا علاقہ گھنٹہ گھر بازار خیرات مانگنے والوںکا اڈہ بن گیا ہے بازار میں موجود نانبائیوں کی دکانوںکے آگے دوپہرسے رات گئے تک خیرات مانگنے والی خواتین اورکم عمر بچیوں کا رش رہتا ہے جبکہ یہاں اسی دوران ٹریفک کا اژدھام ہوتا ہے اس وقت ٹریفک میں خلل کی بڑی وجہ بھی نانبائیوں کی دکان کے آگے بیٹھنے والی یہی خواتین ہی بنتی ہیں .دکان سے آگے 10فٹ سے زائد سڑک کو گھیر لیتی ہیں جس سے ٹریفک کی روانی میں بڑا مسئلہ پیش آتا ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اہل پشاور اور ملحقہ علاقوں سے مخیرحضرات لگ بھگ پچھلی تین دہائیوں سے چوک یادگار میں ہی آکر کھانے پینے کی اشیاء خیرات کرتے آئے ہیں اور اب ان میں سے اکثر انہیں نانبائیوں کو آکر نقد رقم روٹیاں خیرات میں دینے کیلئے ادا کر دیتے ہیں جنہیں نانبائی روٹیوں کی صورت میں ان کم عمر بچیوں اور خواتین میں بانٹ دیتے ہیں ۔شہریوں کے مطابق اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں ہورہی،۔

مزید پڑھیں:  پشاور:تھانہ انقلاب کی حدود میں فریقین کے درمیان فائرنگ،2افراد جاں بحق