276505 031459 fullstory

ملک بھرمیں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 2450 ہو گئی

اسلام آباد:کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اعدودشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 161 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا وائرس کنفرم کیسز کی تعداد 2450 ہے :آزاد کشمیر میں 9, بلوچستان میں 169, گلگت بلتستان میں 190 مریض سامنے آئے ہیں ،وفاقی دارلحکومت میں 68, خیبر پختونخواہ میں 311 کورونا وائرس مریضکے مریض سامنے آئے ہیں . پنجاب میں 920 سندھ میں 783 کورونا وائرس مریض سامنے آئے ہیں .ملک میں کورونا وائرس کیسز میں سے 72 فیصد کا تعلق ایران اور دیگر ممالک سے ہے.ملک میں 28 فیصد مریض لوکل ٹرانسمیشن کا نتیجہ ہیں.گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 4 مریض جان کی بازی ہار گئے .ملک میں کورونا وائرس سے جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 35 ہوگئی .گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1798 نئے ٹیسٹ کیے گئے.کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی مطابق ملک میں کورونا وائرس آئسولیشن کی سہولیات کے حامل ہسپتالوں کی مجموعی تعداد 414 ہو گئی .6335 بیڈز کی سہولیات کے ساتھ ہسپتالوں میں 1122 مریض زیر علاج ہیں.ملک میں کورونا وائروس سے صحتیباب ہونے والے افراد کی تعداد 126 ہوگئی.ملک میں زیر علاج 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے8493. کورونا کیسز اس وقت گھروں میں سیلف قرنطینہ میں ہیں.

مزید پڑھیں:  عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی 2روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی