وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز کی تعداد 68 ہوگئی

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کیسز کی تعداد 68 ہوگئی.انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد کے سر کاری ہسپتال پمز میں کورونا کے 39 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں : پمز ہسپتال میں مشتبہ 1657 افراد آئے ،جن میں چھ سو سے زائد کے ٹیسٹ کئے گئے: فوکل پرسن کورونا وائرس کے مطابق پمز ہسپتال میں کورونا کے سترہ مریض زیر علاج ہیں:ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے،پمز ہسپتال میں رپورٹ ہونیو الے باقی 22 افراد گھروں میں سیلف قرنطینہ میں ہیں: پولی کلینک ہسپتال میں کورونا کے پانچ کیسز رپورٹ ہوئے: پولی کلینک میں قائم آئسولیشن وارڈ میں 3 مریض زیر علاج ہیں:ڈی سی اسلام آباد کے مطابق شہر اقتدار میں رپورٹ ہونے والے 70 فیصد افراد سیلف آئسولیشن میں ہیں۔