lockdown 2

پشاور میں مکمل لاک ڈاؤن

پشاور۔ اندرون شہر میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،لاک ڈاؤن کو موثر بنانے کی خاطر پاک آرمی، ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی تھیں. جگہ جگہ ناکہ بندی کے ساتھ ساتھ کرسنٹینا وائرز کے ذریعے راستے بند کیے گئے تھے.

مزید پڑھیں:  رواں سال کامکمل گلابی چاند 24اپریل کو نظر آئے گا

ایس ایس پی آپریشنز نے اس موقع پر کہا کہ نماز جمعہ کی خاطر شہریوں کو خصوصی اپیل کی گئی،لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے میں شہریوں کا تعاون قابل تحسین ہے لاک ڈاؤن کی خاطر تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں.خلاف ورزی پر اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے.حراست میں لئے گئے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف وزیراعظم کا کریک ڈاون کا حکم