پاک فضائیہ کا طیارہ زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا

اسلام آباد: پاک فضائیہ کا سی -130 طیارہ دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا.ان زائرین کو پاک ایران سرحد پر واقع تافتان پر عارضی طور پر رکھا گیا تھا۔ پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا کوویڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ انہی طیاروں کے ذریعے ہمسایہ ملک چین سے کئی ٹن امدادی اور طبی سامان اب تک پاکستان لایا جا چکا ہے۔