زرسانگہ

زرسانگہ بچوں سمیت خیموں میں رہنے پر مجبور

ویب ڈیسک: دنیا بھر کے پشتونوں میں مقبول 80 سالہ فوک گلوکارہ زرسانگہ نے کہا ہے کہ انہوں نے بیس سال کی عمر سے گائیگی شروع کی. پہلا گانا ریڈیو پاکستان اور دوسرا پاکستان ٹیلی ویژن میں ریکارڈ کرایا تھا۔

مشرق سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مروت ہیں اور آج کل کوہاٹ میں اپنے بچوں کے ساتھ خیموں میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹینٹ بھی ایک شخص نے اپنی زمین پر لگانے کی اجازت دی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا قرعہ صاحبزادہ حامد رضا کے نام نکل آیا

انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ سمیت درجنوں ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں. امریکہ میں بہت سارے لوگوں نے مجھے وہاں رکنے کے لئے کہا لیکن میں نے ان سے کہا کہ میں اپنے ملک کے خیموں میں خوش ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خاوند کا انتقال ہوچکا ہے۔ ان کے پانچ بیٹے ہیں جو اہل خانہ کے ساتھ ٹینٹوں میں رہائش پذیر ہیں۔ اے این پی کے دور میں حکومت کی جانب سے ماہانہ وظیفہ ملتا تھا جو ایک عرصے سے بند ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، ایم این اے حاجی اقبال آفریدی کو قومی اسمبلی میں داخل ہونے سے رک دیا گیا

انہوں نے وزیراعلیٰ سے اپیل کی کہ ان کے خاندان کے لئے گھر کا انتظام کیا جائے تاکہ عمر کا یہ آخری حصہ میں آرام سے گزار سکوں۔