چوروں کاراج

نوشہرہ میں چور ایک ہی روز میں 5 گھروں کا صفایا کرگئے

ویب ڈیسک(نوشہرہ) ضلع نوشہرہ میں چوروں کاراج ہے، ایک ہی دن میں 5 چوروں نے گھروں کا صفایا کر دیا، تاروجبہ واپڈا کالونی سے چور گھر سے بڑی دلیری سے آٹھ لاکھ روپے اور چار تولہ سونا جبکہ مصری بانڈہ میں گھر سے 7 تولے سونا، ایک لاکھ پچاسی ہزار روپے اور جائیداد کے کاغذات چوری کر لئے گئے، اسی طرح چوروں نے ایک شخص کو موٹر سائیکل سے بھی محروم کردیا۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں رکنیت :امریکا نے فلسطین کی درخواست ویٹو کردی

پولیس ذرائع کے مطابق احمد گل ولد پیچون گل ساکن مصری بانڈہ کے گھر سے چور ایک لاکھ پچاسی ہزار روپے، سات تولے سونا، تیس بور پستول، جائیداد کے کاغذات چوری کر کے فرار ہوگئے۔

مصری بانڈہ تسلیم ولد سید رحمان کے گھر سے موٹر سائیکل اور نعیم ولد سیف اللہ کے گھر سے ایک تولہ سونا اور فاروق ولد جان باچا کے گھر سے بیس ہزا روپے چوری کر لئے گئے۔ اسی طرح کلیم اللہ ولد واسیع اللہ ساکن حمزہ رشکہ کے گھر سے دو لاکھ روپے اور چار تولہ سونا، داد خان ولد آدم خان ساکن واپڈا کالونی کے گھر سے آٹھ لاکھ روپے اور چار تولہ سونا چوری کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج طلب، دعوت نامے ارسال