جشن آمد رسولؐ

جشن آمد رسولؐ ،عمارتیں برقی قمقموں سے سج گئیں



ویب ڈیسک( پشاور): حسب روایت امسال بھی 12ربیع الاول مذہبی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں شہر کے تمام سرکاری ونجی عمارتوں پر چراغاں کرنے کیلئے برقی قمقمے لگا دیئے گئے جس میں جشن آمد رسولؐ کے موقع پر دیدہ زیب آرائش کرنے والی عمارتوں کے مقابلے میں پہلے نمبر پر آنے والی عمارت کے منتظمین کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ 2کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل

پشاور کی تاریخی عجائب گھر، ریڈیو پاکستان، قلعہ بالاحصار اور کئی دیگر سرکاری مقامات کے علاوہ لاہوری گیٹ، گنج گیٹ، کوہاٹی گیٹ پر بھی برقی قمقمے سجا دیئے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حالات نہیں، فضل الرحمان