کورونا

ملک میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 1.69 فیصد ہوگئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک میں کوروناوائرس کی چوتھی لہرکی شدت کم ہورہی ہے،کورونا وائرس کےکیسزکےبعد اب اموات میں بھی کمی آنےلگی ہے،ملک کورونامریضوں کےحوالےسےمرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبرپرآ گیا۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید24 افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 252 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں میں بھرتیوں پر پابندی ختم

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کی جانب سےجاری تازہ اعدادو شمارکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھرمیں مزید893 کورونا کیسزرپورٹ ہوئےملک میں کوروناکیسزکی مجموعی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار664ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردوں کو اپنے اہداف کمزور کرنے نہیں دینگے،صدر مملکت

این سی اوسی کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھرمیں 52ہزار589کورونا ٹیسٹ کیےگئےاورمثبت کیسزکی شرح 1.69 فیصد رہی۔