بلاول

عمران خان عوام دشمن وزیراعظم ہیں، بلاول

ویب ڈیسک(اسلام آباد)پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنےپراپنےردِ عمل کا اظہارکرتےہوئےکہاہے کہ پی ٹی آئی نےپیٹرولیم مصنوعات کوملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچادیاہے۔

بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ملک میں مہنگائی کا سونامی لےآئی ہے، 1 لیٹرپیٹرول کی قیمت میں 10 روپےسےزائد کااضافہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا : سرکاری ملازمین کے کالعدم پی ٹی ایم جلسے میں جانے پر پابندی عائد

انہوں نےکہاکہ حکومت دراصل عوام سےاپنی نااہلی کی قیمت وصول کررہی ہے، پی پی پی دور میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا بوجھ کبھی عوام پرنہیں ڈالا تھا۔

انہوں کاکہنا ہے کہ پی پی پی کی عوام دوست حکومت ہی ملک کو مہنگائی کے سونامی سےبچاسکتی ہے،بجلی کےاگلےروز پیٹرول اورڈیزل مہنگا کرنایہ ثابت کرتاہےکہ عمران خان عوام دشمن وزیرِاعظم ہیں، پاکستان کومہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والی حکومت سےنجات کےلیےعوام ساتھ دیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی میں مہمانوں کا داخلہ بند

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیاہے۔