شوکت ترین

شوکت ترین کے عہدے پر رہنے کا آج آخری روز

ویب ڈیسک(اسلام آباد)شوکت ترین کے وفاقی وزیرِ خزانہ کے عہدے پر رہنے کا آج آخری روز ہے۔

ذرائع کےمطابق وزیرِخزانہ کے طور پر اس مدت میں مزید توسیع نہیں ہوسکتی، شوکت ترین کو بطور وزیرِ خزانہ آج ڈی نوٹیفائی کردیاجائےگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں اتوار کو تاریخ کی بڑی ریلی ہوگی، شیرافضل

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کو آج ہی کرنا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ شوکت ترین کو مشیر بنانے اور بطور وزیرِ خزانہ ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق کابینہ ڈویژن نے دونوں نوٹیفکیشنز تیار کر رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دوران عدت نکاح کیس کی سماعت بغیر کارروائی 6 اپریل تک ملتوی

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے ہدایت کے بعد اس ضمن میں حتمی فیصلہ ہو گا۔