ٹی 20 ورلڈ کپ

ٹی 20 ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں 1 دن باقی

ویب ڈیسک : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کا آغاز انتہائی اہمیت کے ساتھ ہوگا کیونکہ پاکستان اور بھارت 24 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں سنسنی خیز میچ سے اپنے ٹورنامنٹ کا آغاز کریں گے۔

روایتی حریفوں کے درمیان حال میں کوئی مقابلہ نہیں ہوا، پاکستانی شائقین نے شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے کپتان بابر اعظم سے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔ بابر اعظم اب تک 61 ٹی ٹونٹی میچز میں 46.89 کی اوسط اور 130.64 کے سٹرائیک ریٹ سے 2204 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں ایک سنچری اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:
قومی ٹیم 2009 کی تاریخ دہراسکتی ہے، شاہد آفریدی
قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
حفیظ اور شعیب میچ ونر ہیں،بابر اعظم

دونوں ممالک میں کرکٹ شائقین بے چین ہیں کیونکہ پاکستان اوربھارت نے 13-2012ء کے بعد سے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی اور صرف آئی سی سی ایونٹس میں آمنے سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

ٹی 20 ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی اور عالمی کپ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا، پہلے مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا جس میں 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور نمیبیا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش، اسکاٹ لینڈ، پاپوانیوگنی اور میزبان عمان شامل ہے، دونوں گروپ سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر 12 کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

پہلے راؤنڈ کا افتتاحی میچ عمان اور پاپوانیوگنی کے درمیان کھیلا جائےگا جبکہ دوسرے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم اسکاٹ لینڈ کا سامنا کرے گی۔

سپر 12 کے گروپ 1 اور گروپ 2 میں پہلے سے 8 ٹیمیں موجود ہیں جس میں گروپ 1 میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ 2 میں پاکستان کے ساتھ بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 کے مقابلے 23 اکتوبر سے شروع ہوں گے جس میں پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔