آتشزدگی

مظفرگڑھ ، لڑکے کے ناراض سسرالیوں نے 7 افراد کو جلا ڈالا

ویب ڈیسک(مظفر گڑھ)مظفرگڑھ میں پیرجہانیاں کےعلاقےمیں گھر میں آتشزدگی کے باعث 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ پسند کی شادی کرنے پرمبینہ طورپرلڑکےکےسسرالیوں نے اس کےخاندان کے سات افراد کوجلا ڈالا۔ جاں بحق ہونےوالوں میں ایک مرد،2خواتین4بچےشامل ہیں،جاں بحق ہونےوالےبچوں کی عمریں 18 سال سے 2 ماہ کےدرمیان ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آج امریکی صدر سے اہم ملاقات طے

پولیس کاکہناہےکہ ورثاکےمطابق گھرکےایک رہائشی محبوب عرف کالانے 18 ماہ قبل روہیلانوالی کےعلاقےماہرہ میں فوزیہ بی بی سےپسندکی شادی کی تھی۔

آتشزدگی کاواقعہ بھی مبینہ طورپرمحبوب عرف کالاکےسسرالیوں کی کارروائی ہے۔

جائےوقوعہ سےشواہد اکٹھےکرلئےگئےہیں،جس میں پیٹرول کی خالی بوتل بھی شامل ہےنعشوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کےبعد محبوب عرف کالاکی مدعیت میں مقدمہ درج کیاجائیگا۔

مزید پڑھیں:  ایران کا موساد ہیڈکوارٹر اور اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس پر میزائل حملہ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنےمظفرگڑھ کےعلاقےمیں آتشزدگی کےباعث قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پرافسوس کا اظہارکیاہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےکمشنرڈیرہ غازی خان سےآتشزدگی کےواقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے اورواقعےکی ہرپہلو سے تحقیقات کرنے کاحکم دیاہے۔