ایک ہے نگار

ماہرہ خان کی ٹیلی فلم ”ایک ہے نگار” کا ٹریلر جاری

ویب ڈیسک (کراچی)ماہرہ خان کی نئی فلم کا ٹریلرجاری کردیاگیا۔پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہرکی زندگی پر بننےوالی ٹیلی فلم ”ایک ہےنگار”کا آفیشل ٹریلرجاری کردیاگیا۔

فلم میں ماہرہ خان نےنگارجوہرکامرکزی کردارادا کیاہے۔

یہ ٹیلی فلم پاک فوج کی پہلی تھری اسٹارجنرل کےعہدے پرترقی پاکرملک کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل اورپاکستان کی پہلی خاتون سرجن نگارجوہرکی زندگی پرمبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ میرا کیلئے ایوارڈز تقریب کو یادگار کس نے بنایا؟

تقریباً2 منٹ کےٹریلرمیں نگارجوہرکی ابتدائی زندگی سےلےکرانکےلیفٹننٹ جنرل بننےتک کی کہانی کودکھایاگیاہےکہ انہوں نےاپنےاس سفرمیں کتنی مشکلات اورفتوحات حاصل کیں۔

پاک فوج نے اس فلم کے ذریعے لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ماہرہ خان نےگزشتہ روز فلم کاٹریلراپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پرشیئرکرتےہوئےاس کردارکوکرنےکاتجربہ بیان کرتےہوئےلکھا ”اس کےلیےکائنات کی بہت شکرگزارہوں یہ تجربہ،یہ کردار،اس بارمیں امید اوردعا کرتی ہوں کہ ہم نےجنرل نگارکی زندگی اورمیراث کےساتھ انصاف کیا۔ آمین”۔

واضح رہےیہ ٹیلی فلم نجی ٹی وی چینل پر 23 اکتوبر کو پیش کی جائےگی۔