فہد مصطفیٰ کا عمران خان پر طنز

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر فہد مصطفیٰ کا عمران خان پر طنز

ویب ڈیسک (کراچی)پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان پر طنز کیا ہے۔

گزشتہ روز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا تھاجس کےبعد پٹرول 10 روپے 49 پیسے اضافے کےبعد 137 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

پٹرول کی قیمت ہوشربااضافےنےعوام کو چکراکررکھ دیااورلوگ اچانک قیمتوں میں اتنابڑا اضافہ کرنے پرحکومت پرتنقید کررہے ہیں۔ گزشتہ دو روزسے ”پٹرول پرائس” ٹوئٹر پرٹاپ ٹرینڈ بناہواہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کی ٹیلی فلم ”ایک ہے نگار” کا ٹریلر جاری

اداکارفہدمصطفیٰ نے بھی گزشتہ رو پٹرول کی قیمتوں کےحوالےسےایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی ”وہ چاہتا تو 20 روپے بڑھاسکتاتھا،مگر قوم کی خاطر صرف 10 روپے 49 پیسے بڑھائے۔۔۔یہ ہوتا ہے لیڈر۔۔۔۔’

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

ایک صارف نے فہد مصطفیٰ سے ٹوئٹر پر سوال کیا ”ڈیئر سر اب تھوڑا گھبرا لیں؟” صارف کےاس سوال کےجواب میں فہد مصطفیٰ نےکہا ”تھوڑا نہیں اب کھل کے گھبرائیں”۔