ویرات کوہلی

پاکستان سے ٹاکرا عام میچ کی طرح ہو گا،ویراٹ کوہلی

ویب ڈیسک :پاکستان سےٹاکرےکوایک عام میچ کیطرح سمجھیں گےجبکہ بابراعظم کیجانب سےجیت کاعزم ظاہرکیےجانےکےسوال پربھارتی کپتان ویرات کوہلی نےکوئی دعویٰ کرنےسےگریزکیا۔

ویراٹ نےکہاکہ ٹکٹوں کی قیمت غیرمعمولی اوربڑےجوش وخروش کاماحول بن چکاہے،میچ کےدوران شائقین کیوجہ سےتھوڑی مختلف صورتحال ہوگی مگرہمارےلیےیہ عام میچ کیطرح ہی ہوگاجس میں ایک پروفیشنل کےطورپربہترین کارکردگی پیش کرنےکی کوشش کریںگے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

انہوں نے کہاکہ کسی اضافی دبائوکا شکارہونے کی ضرورت نہیں،اپنی صلاحیت کےمطابق بہترپرفارم کرناہی ہماراہدف ہوگا۔

انھوں نے ازراہ مذاق کہاکہ مہنگے ہونےکی وجہ سے دوستوں کے ٹکٹوں کیلئےمطالبے بھی بڑھ گئےمگر میں نےان کوصاف انکارکردیاہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

کوہلی نےبھونیشورکماراورروی چندرن ایشون کواپنی ٹیم کےٹرمپ کارڈ قراردیتےہوئےکہاکہ پیسرنئی گین سےموثرثابت ہوسکتے ہیں،اسپنرکی بےخوف بولنگ ہمارےلیےفتوحات کی راہ ہموارکرےگی۔

بھارتی کپتان نےمہندراسنگھ دھونی کی اسکواڈ کےہمراہ موجودگی کوخوش آئند قراردیتےہوئےکہاکہ سابق کپتان ہمیشہ سےہمارےمینٹوررہےہیں،ورلڈکپ میں انکاتجربہ ٹیم کےکام آئےگا۔