بڑی مقدار میں ڈالر

بڑی مقدار میں ڈالر افغانستان گیا ہے ، شیخ رشید

ویب ڈیسک (اسلام آباد)بڑی مقدارمیں ڈالرافغانستان گیاہے،جس سےاس کی قیمت بڑھی ،ڈالرمعاملےمیں ایکسچینج ایجنسیز کے 34 افرادگرفتارکئے،4 سے5 بڑی ایکسچینج کمپنیوں کا آڈٹ کروارہےہیں۔

ادارےکےسربراہ کانام لینامریم نوازکی کم عقلی ہے،کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہےعمران خان کہیں نہیں جارہے،وہ 5 سال پورے کریں گے،جوڈوکراٹےکرکےاپوزیشن اپنی سیاسی قبرکھودے گی،چوراہوں پرفوج کوڈسکس کریں گےتوسیاست میں آپ کےساتھ دھوبی گھاٹ والاسلوک ہوگا۔

ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نےاسلام آبادمیں میڈیاسےگفتگو کرتےہوئےکیا۔ان کاکہنا تھا کہ فیصل آباد میں مریم نوازکی تقریرسےاگرعمران خان کا نام نکال دیاجائےتواس میں کیا تھا؟

مزید پڑھیں:  نوشکی واقعہ:حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی،4مشتبہ افراد گرفتار

انہوں نےکہاکہ مریم نوازکہہ رہی تھیں کہ نواز شریف خون کے آنسو رورہےہیں،وہ مگرمچھ کےآنسوروروہے ہیں وہ جس طرح منصوبہ بندی سے لندن گئےوہاں انہیں خون کےآنسو رونےکی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان عوام دشمن وزیراعظم ہیں، بلاول

وزیرداخلہ نےکہا کہ ملک میں عمران خان کی حکومت کو سوا 3 سال ہوگئے ہیں،مریم نوازاب کوئی سیاسی اکھاڑپچھاڑکر کے،جوڈوکراٹےکرکےاپنی سیاسی قبرکھودیں گی۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کیا گیا، پرویز الہٰی

ان کاکہناتھاکہ آج مہنگائی ہے،ساری دنیامیں تیل اوراشیائےخورونوش کی قیمتیں جس طرح بڑھی ہیں اس کےاثرات پاکستان پر بھی پڑے ہیں، پوری کوشش کریں گےکہ اس پرقابوپایاجائے۔

وزیر داخلہ نےکہا کہ ڈالر افغانستان کےحالات کیوجہ سےاوپرجارہاہےاورخاصی بڑی مقدارمیں ڈالرافغانستان گیاہےلیکن ایف آئی کو ہدایت کی ہےکہ سارامسئلہ مکمل طریقےسےحل کیاجائے۔